آب زمزم کب سے جاری ہے، عربی میں اس کے کتنے نام ہیں؟ دلچسپ معلومات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو وکی پیڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آب زمزم کو اسلامی تعلیمات اور روایات میں تقدس کا مقام حاصل ہے، چنانچہ دنیا بھر کے مسلمان حج و عمرہ کے موقع پر اس مقدس پانی سے نہ صرف خود بڑے شوق سے فیض یاب ہوتے ہیں بلکہ لوٹ کر جاتے ہوئے اپنے گھروں کو بھی لے جاتے ہیں۔

تاہم اس مقدس پانی کے متعلق بہت سے حقائق عام مسلمانوں سے پوشیدہ ہیں، ماضی میں آب زمزم پر ضخیم کتابیں بھی لکھی جا چکی ہیں۔ آئیے ہم آپ کو ایک آدھ حقیقت سے آگاہ کرتے ہیں۔

زمزم کا کنواں دنیا کے چند قدیم ترین کنوؤں میں سے ہے، جو حضرت اسماعیل علیہ السلام کے زمانے سے ہے۔ یہ خانہ کعبہ کے مشرق میں مطاف کے ملتزم سے متصل صحن میں واقع ہے۔

دو مقدس مساجد کے امور کی جنرل اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ زمزم کے کنویں کے کئی نام ہیں۔ کنویں کو زَمْزَمُ، مَكْتُومَةً، مَضْنُونَةً، شُبَاعَةُ، سقيا الرواءُ، رَكْضَةُ جبريل، هَزْمَةُ جبريل، شفاء سقمٍ، طَعامُ طُعْمِ اور حفيرة عبد المطلب کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔

زمزم کے کنویں میں روئے زمین کے بہترین پانیوں کا بابرکت پانی موجود ہے۔ اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کو خدا کے گھر کے قریب ایک غیر کھیتی والی وادی میں آباد کیا تھا۔ یہ کنواں اس وقت سے جاری ہے۔

Related Posts