2021 کراچی کیلئے کیسا رہا،کون کون سے اہم منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچنے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How important was 2021 for Karachi, which projects are nearing completion?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سال 2021 کا سورج غروب ہوچکا ہے اور آج سال 2022 کا سورج اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ دنیا میں اپنی روشنیاں بکھیررہا ہے۔

کراچی کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے اور شہر کا انفرااسٹر کچر ترقی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، سندھ اور وفاق دونوں حکومت کراچی کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔
سال 2021 کراچی کے شہریوں کیلئے کون کون سے اہم منصوبے لے کر آیا ۔آیئے ایک نظر دیکھتے ہیں 

1۔وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کے اہم منصوبے گرین لائن کا افتتاح کیا۔
ابتدائی طور پر منصوبے کو 2017 کے آخر تک مکمل ہونا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکز میں حکومت آنے کے بعد یہ منصوبہ طوالت اختیار کرگیا تھا تاہم 24 اکتوبر کو گرین لائن منصوبے کی 40 بسوں کی دوسری اور آخری کھیپ کراچی پہنچ گئی تھی۔

گرین لائن منصوبے کا پہلا مرحلہ سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک کا روٹ ہے جو 22 کلو میٹر طویل ہے۔گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی بسیں 18 میٹر لمبی ہیں جو مکمل طور پر ائیرکنڈیشن ہیں اور ان بسوں کے اندر ڈرائیور کے لیے کاک پٹ کیبن بنایا گیا ہے۔سیٹوں کے لحاظ سے ایک بس میں 44 افراد کے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔

2۔وفاق کی ہی بات کی جائے تو 50 جدید فائر ٹینڈرز اور2 باؤزر کراچی کے حوالے کئے گئے ۔
10جنوری کووفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے فائر ٹینڈرز اور باوزر حوالگی کی تقریب ہوئی، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے 50 فائرٹینڈرز اور 2 باوزر کے ایم سی کے حوالے کیے۔

فائر ٹینڈرز کی حوالگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا کراچی کے لیے ایک اور وعدہ پورا ہوا، فائرٹینڈرز اور باؤزرز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی والوں کے لئے تحفہ ہیں، فائر ٹینڈر اور باؤذرز ایک ارب 46 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدے گئے۔

3۔کراچی کے ایک مشہور محمودآباد نالہ کی چوڑائی پر کام کیا گیا اور ساتھ میں سڑکیں بھی تعمیر کی گئیں۔
کراچی میں 4 کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل ہونے کے بعد 18دسمبر کووفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے نالے کی تعمیر نو کا افتتاح کیا اور اس موقع پراسد عمر نے کہاکہ کے سی آرکا منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

4۔ٹیپوسلطان روڑ اور پل کا افتتاح کیا گیا۔
ٹیپو سلطان چوراہے پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے 1.8 ارب روپے کی تین اسکیمیں، حیدرعلی روڈ چوراہے پر انڈرپاس، طارق روڈ چوراہے پر انڈر پاس، 693.505 ملین کی لاگت سے اسٹیڈیم روڈ کی تعمیر نوکا کام مکمل کیا گیا۔

5۔ برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کی تعمیر نو بھی کی گئی ۔
فوڈ اسٹریٹ پر رونق کا آغازدن کے بارہ بجے سے ہو جاتا ہے اور رات گئے تک سیکڑوں افراد یہاں کارخ کرکے مختلف اشیائے کھاتے،پیتےہیں۔

6۔ماحولیات کیلئے کراچی میں لیاری اور کلفٹن میں اربن فاریسٹ کے منصوبے بنائے گئے ۔
لیاری اور ملیرمیں اربن فاریسٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں، صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا تھا اور لیاری اربن فاریسٹ کو مزید بہتر کیا جائیگا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اگرچہ بارشوں میں نقصان ہوا، لیکن اس کے باوجود ھزاروں درخت موجود ہیں اور درختوں میں فروٹ لگ گئے ہیں۔

7۔عوام کو معیاری تفریح کی فراہمی کیلئے ڈرائیو ان سینماکا آغاز کیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن میں ڈرائیو ان سینما کا افتتاح کیا،ڈرائیو ان سنیما کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وہاں پر لگائے گئے فوڈز اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

8۔وائے ایم سی اے گراؤنڈ کے علاوہ کئی پارکس کی تزین و آرائش کی گئی ۔
وائے ایم سی اے کے احاطے میں ہاکی گراؤنڈ، فٹبال گراؤنڈ اور جاگنگ ٹریک کے علاوہ عمارت کی تزئین کی گئی اس کے علاوہ جہانگیر پارک ودیگر پارکس کو بحال کیا گیا۔

9۔منوڑہ بیچ پر عوام کیلئے معیاری تفریح گاہ بنائی گئی۔
منوڑہ بیچ کراچی کے تفریحی مقامات میں ایک اچھا لیکن مہنگا اضافہ کہا جاسکتا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس منصوبے کا بنیادی مقصد لوگوں کو منوڑہ کے خوبصورت ساحل کی طرف متوجہ کرنا تھا۔

10۔محنت کشوں کیلئے بینظیرمزدور کارڈ کا اجراء بھی اہم منصوبوں میں شامل تھا۔
مئی میں سندھ میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجراء کیا گیابے نظیر مزدور کارڈ کی تقسیم کی تقریب کے دوران بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بے نظیر مزدور کارڈ سے متعدد سہولیات میسر ہوں گی۔

Related Posts