مزید لیوی عائد کرنیکی تجویز، پیٹرولیم مصنوعات اور کتنی مہنگی ہونگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 30 روپے فی لیٹر تک کاربن لیوی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی  کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے 30 روپے کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز سامنے آگئی جو نان ٹیکس ریونیو کی مد میں عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اپنی رپورٹ میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کاربن لیوی عائد کیے جانے کا مقصد پیٹرولیم اور فاسل فیول کی کھپت کی حوصلہ شکنی ہے۔ کاربن لیوی سے حاصل ریونیو وفاقی حکومت کے استعمال میں آسکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نومنتخب وفاقی حکومت سے پیٹرولیم اور دواؤں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کو مہنگا کرنے سمیت خوراک، ادویات، پیٹرولیم اور اسٹیشنری پر 18فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 آئی ایم ایف نے مارچ کے آغاز میں پاکستان پر زور دیا کہ خوراک، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات اور اسٹیشنری سمیت مزید اشیاء پر 18فیصد جی ایس ٹی عائد کیا جائے جس سے حکومت کو جی ڈی پی کی 1.3فیصد محصولات کی امید ہے جس سے عوام پر 1300ارب کا بوجھ پڑے گا۔

بالواسطہ طور پر ٹیکس میں اتنے بڑے اضافے کے نتیجے میں مہنگائی سے عوام کی روزمرہ زندگی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے سفارش کی تھی کہ ٹیکس کے بعض شیڈولز ختم کیے جائیں اور جی ایس ٹی کی شرح کو معیاری بنایا جائے۔ 8ویں شیڈول کے تحت سبسڈی ہٹانے کی سفارش بھی کی گئی۔

Related Posts