حریم شاہ پیسہ کیسے کماتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ کا ذرائع آمدنی کیا ہے؟
حریم شاہ کا ذرائع آمدنی کیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا میں رہنے کا گُر جاننے والی حریم شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی آمدنی کے ذرائع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی مالی کامیابی اور اس کے ارد گرد ہونے والے تنازعات پر روشنی ڈالی۔

میزبان نادر علی نے انٹرویو کا ویڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے دوران انہوں نے حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے بارے میں سوال کیا۔

حریم شاہ نے سیدھا سادا جواب دینے کے بجائے بات کو گھما دیا اور ان کے بے حد اسرار پر بھی صحیح جواب نہ دیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ میرے پاس آمدنی کے بے شمار ذرائع ہیں، اور آپ میری کمائی کو معجزانہ سمجھ سکتے ہیں۔ پیسے میرے پاس مختلف راستوں سے اس حد پیسہ آتا ہے کہ مجھے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے متعدد نوٹس موصول ہوئے ہیں۔

حریم شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ”میں بہت ساری سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہوں، جس کی وجہ سے مجھے متعدد جگہوں سے آمدنی ہوتی ہے۔

مسکراہٹوں کے درمیان حریم شاہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی سرگرمیاں کرتی ہوں جو شاید آپ کی ہمت نہ ہو۔ کچھ لوگ قیاس کرتے ہیں کہ میں نے آڈیو لیکس کے ذریعے پیسہ کمایا، لیکن سچ یہ ہے کہ میں لیکس کا سہارا لیے بغیر قانونی طور پر سب کچھ حاصل کر سکتی تھی۔ میں نے صرف ان ویڈیوز کو عوام کے سامنے دکھانے کے لیے لیک کیا، کسی مالی فائدے کے لئے نہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں میرے سفر اور رہائش کے اخراجات فری ہوتے ہیں۔ مجھے بے شمار تحائف موصول ہوتے ہیں، اور جب میں بیرون ملک پرفارم کرتی ہوں تو ادائیگیاں کافی ہوتی ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ ”میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Snack اور Likei کے ساتھ منافع بخش معاہدوں کا بھی لطف اٹھایا ہے۔ ماضی میں، میرا Snack کے ساتھ ماہانہ 5 سے 7 لاکھ کا معاہدہ تھا۔

Related Posts