مہنگائی کا سامنا کرتی عوام بچت کیسے کرے؟ خواجہ آصف نے اہم فارمولا بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کو اس وقت سنگین معاشی حالات کا سامنا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو ذہنی ٹینشن میں مبتلا کردیا، ایسے میں بچت کے حوالے سے خواجہ آصف نے اہم فارمولا بتایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے لکھا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اوراتوار پوری تعطیل ہونی چاہیے، اورجمعہ کے روز آدھا دن کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے مالی سال میں مالی خسارہ کتنا ہوگا؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، سڑکوں پہ ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

خیال رہے ذرائع  پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 793 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار207 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 4 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 190میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 520 میگاواٹ ہے۔

Related Posts