اگلے مالی سال میں مالی خسارہ کتنا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگلے مالی سال میں مالی خسارہ کتنا ہوگا؟
اگلے مالی سال میں مالی خسارہ کتنا ہوگا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد آئندہ مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کا حجم 800 ارب روپے ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی ترقیاتی ضروریات میں اضافہ ہوا۔ 100 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت رکھے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 400 ارب کی کٹوتی کی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ کو ملکی مفاد میں رکھا گیا ہے، نوے فیصد کا ترقیاتی بجٹ جاری منصوبوں کیلئے رکھا ہے، درکار رقم فراہم نہ کرنے کے باعث پورٹ اینڈ شپنگ بہت زیادہ متاثر ہوئی جبکہ دیگر اہم شعبوں میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی و دیگر اہم شعبوں کیلئے بجٹ مختص کیا گیا، بلوچستان اور نوجوانوں کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی گئی ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں لیپ ٹاپ سکیم کیلئے بھی بجٹ مختص کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ بجٹ میں لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کر دی جائے گی جبکہ بجٹ میں سی پیک کے صوبوں پر کام تیز کرنے کیلئے بھی بجٹ مختص کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے بجٹ خسارہ 3700 ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کیلئے مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.9 فیصد رکھنے کی تجویز دی ہے۔

Related Posts