ہنی سنگھ پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔۔؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنی سنگھ پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔۔؟
ہنی سنگھ پاکستان کے کس شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔۔؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے، ہنی سنگھ نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں یو یو ہنی سنگھ نے اس حوالے سے بتایا کہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے ہے اور اُن کی خواہش ہے کہ وہ لاہور شہر کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ کسی دن اپنے خاندانی ورثے کو دیکھنے کیلئے پاکستان کا رخ کریں گے۔

انہوں نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا اس سے انہیں بہت زیادہ خوشی اور مسرت محسوس ہورہی ہے۔

ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں جاکر ننکانہ صاحب بھی جانا چاہتے ہیں اور وہاں اپنے خاندان لوگوں اور مداحوں سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

Related Posts