ہندو انتہا پسندی جاری، بھارت کی 4 ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے، ایک شخص ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندو انتہا پسندی جاری، بھارت کی 4 ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے، ایک شخص ہلاک
ہندو انتہا پسندی جاری، بھارت کی 4 ریاستوں میں مسلمانوں پر حملے، ایک شخص ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت کی 4 ریاستوں میں مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد ذخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات، جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندو انتہا پسندوں نے مذہبی ریلی کے دوران مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کیے بعدازاں لوٹ مار کے بعد وہاں آگ لگادی۔

خیال رہے کہ ہندو انتہا پسندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان فسادات میں ایک مسلمان ہلاک جبکہ درجنوں ذخمی ہوگئے۔

مزید برآں مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا بعدازاں گجرات میں مسلمانوں کی املاک اورگھروں پرحملے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن، نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

واضح رہے کہ ہندوانہا پسندوں کی حمایتی پولیس نے ہندوؤں کے حملے روکنے کے بجائے مزید اُن کا ساتھ دیا اور متعدد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے گوشت سے بنی ڈشز کھانے پرپابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان طلبا پرپولیس کے تشدد سے 16طلبا زخمی ہوگئے۔ متعدد مسلمان طلبا کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔

Related Posts