نامور بھارتی اداکارہ شاداب خان کے گُن گانے لگیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نامور بھارتی اداکارہ شاداب خان کے گُن گانے لگیں
نامور بھارتی اداکارہ شاداب خان کے گُن گانے لگیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت میچ کے دوران اپنے احسن اقدام کی بدولت نامور بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شاداب خان کو ایک موقع پر بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے جوتے کا تسمہ باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو شاداب خان کے احسن اقدام کو دونوں ممالک کے رہنے والوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

ہیروئن حنا خان نے بھی شاداب خان کے اس عمل کی تعریف کی۔

شاداب خان نے نامور بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا

حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جوتے کا تسمہ باندھنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ماڈرن، باصلاحیت، تعلیم یافتہ، امیر، غریب اور کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:حنا خان کی وائرل نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

انہوں نے لکھا کہ آپ کس ملک سے ہیں یا آپ کون سی زبان بولتے ہیں، آپ لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں، اس سے آپ کے بارے میں بہت کچھ پتا چلتا ہے۔انہوں نے شاداب خان کے اس عمل کو خوب سراہا۔

Related Posts