اسکول واش رومز میں نصب خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ وزارت تعلیم سندھ کو پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکول واش رومز میں نصب خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ وزارت تعلیم سندھ کو پیش
اسکول واش رومز میں نصب خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ وزارت تعلیم سندھ کو پیش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ اسکیم 33 کے ایک نجی اسکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے زیرِ استعمال واش رومز میں نصب خفیہ کیمروں کے معاملے پر محکمہ تعلیم کی ویجیلینس ٹیم نے وزارت تعلیم سندھ کو مکمل تفصیلات فراہم کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کی ویجیلینس ٹیم نے وزارت تعلیم سندھ کو دی گئی رپورٹ میں بتایا کہ کیمرے مکمل طور پر خفیہ تھے، دوبار چیک کرنے پر کیمرے برآمد نہ ہوسکے، تیسری بار باریک بینی سے جائزہ لینے پر بورڈز کے اندر سے کیمرے برآمد ہوئے۔

ذرائع نے بتایاکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دورے میں ساتھ موجود وائس پرنسپل نے خفیہ کیمروں سے متعلق تردید کی تھی،خاتون وائس پرنسپل کے سامنے بورڈ توڑ کر کیمرے برآمد کیے گئے۔

وزارت تعلیم سندھ کو دی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ نے بھی خفیہ کیمروں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اسکول انتظامیہ نے کیمروں کی موجودگی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکول میں کوئی چیز خفیہ نہیں۔

سب کچھ ریکارڈ پر ہے، کیمرے ٹوائلٹس میں نہیں واش بیسن والے ایریا میں لگے ہوئے تھے۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ بچے، اساتذہ اور پورا اسٹاف ہی واش بیسن کے قریب لگے کیمروں سے آگاہ ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نجی اسکول کے لیڈیز واش روم سے خفیہ کیمرے نکل آئے،رجسٹریشن منسوخ

اسکول انتظامیہ کے مطابق کیمرے آج سے نہیں گزشتہ 15 سال سے لگے ہوئے ہیں، جن کا مقصد بہتر مانیٹرنگ ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ کیمروں کا بتانے والی خاتون ٹیچر سے اسکول حکام نے بچوں کو گھر پر ٹیوشن کے لیے بلانے پر سرزنش کی تھی۔

Related Posts