کراچی میں نجی اسکول کے لیڈیز واش روم سے خفیہ کیمرے نکل آئے،رجسٹریشن منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hidden camera found in washroom at Karachi school

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر قائد کے علاقے چیپل سن سٹی ، سیکٹر29 ،اسکیم 33 نزد صفورا چورنگی میں واقع ہیرکس نامی نجی اسکول کے خواتین واش رومز کے اندر خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے۔

ہیرکس اسکول کی ایک خاتون ٹیچر نے ڈائریکٹوریٹ جنرل انسپکشن پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن میں تحریری شکایت کہ ہمارے اسکول کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب ہیں اور امکانات ہیں اب تک کئی خواتین کی ویڈیوز بن چکی ہونگی۔

شکایت کے بعد ڈائریکٹوریٹ اسکول نے اسی روز 3نومبر کو ایک انکوائری کمیٹی متعلقہ اسکول روانہ کردی تھی۔انکوائری کمیٹی نے اسکول میں جاکر متعلقہ واش رومز چیک کئے تو معلوم ہوا کہ نہ صرف خواتین کے واش رومز میں کیمرے ہیں بلکہ مرد حضرات کے واش رومز میں بھی خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:گورنمنٹ گرلز کالج PECHSمیں غیر متعلقہ افراد کا دھاوا،طالبات خوف کاشکار، والدین پریشان

خفیہ کیمرے ایک خوبصورت شیٹ کے پیچھے اس طرح نصب کئے گئے تھے کہ شیٹ کے پھولوں نے کیمروں کی شناخت کو واضح نہیں ہوے دیا تھا ۔کیمرے برآمد کرنے کے بعد انکوائری کمیٹی کے افسران نے خفیہ کیمروں کے ذریعے خواتین کی ویڈیو ز بنانے کی وضاحت طلب کی اور خفیہ کیمرے بھی ضبط کر لئے تھے۔

انکوائری ٹیم نے ہیرکس اسکول میں خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کی جانب سے اسکول کی رجسٹریشن منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

Related Posts