ڈرامہ سیریل ’گناہ‘ کو او ٹی ٹی پر کیوں ریلیز کرنا چاہئیے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکار سرمد کھوسٹ اور اداکارہ صبا قمر کی کرائم تھرلر سیریز اپنے اختتام کے قریب ہے، کچھ ایسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر مجھے ایسا لگتا ہے کہ اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کرنا چاہئیے۔

عدنان سرور کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ منی سیریز ایک پراسرار کرائم تھرلر ہے جس میں صبا قمر، سرمد کھوسٹ، جگن کاظم اور رابعہ بٹ نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس انٹرٹینمٹ پر نشر ہونے والے اس ڈرامے کی کہانی دیگر ڈراموں سے کافی مختلف ہے، ڈرامے میں تمام اداکاروں نے بہترین اداکاری کی ہے۔

ڈرامہ ان سماجی مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن کا ہمارے معاشرے میں لوگ ہر روز سامنا کرتے ہیں۔ غیر ازدواجی تعلقات، غیرت کے نام پر قتل سے لے کر بدعنوان یا ایماندار پولیس افسران کے اثرات اور سیاسی اثر و رسوخ تک، یہ ڈرامہ ان سب کا احاطہ کرتا ہے۔

ڈرامے میں سرمد کھوسٹ کا کرادار منفی ہے جو کہ کافی دلچسپ ہے جبکہ صبا قمر اور جگن کاظم بھی اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کو ضرور متاثر کرینگی، لیکن اس ڈرامے میں رابعہ بٹ کی اداکاری تعریف کے مستحق ہے، انہوں نے اپنے کردار سے بخوبی انصاف کیا ہے۔

یہی تمام وجوہات ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے ایسا لگتا ہے اس ڈرامے کو او ٹی ٹی جیسے ہلیٹ فارم پر ضرور ریلیز کیا جانا چاہئیے۔

Related Posts