ستمبر کے دوران نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر رواں ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔

نیٹ فلکس نے ستمبر میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔

6ixtynin9 The Series (ستمبر 6)

6ixtynin9 The Series Release Date on Netflix, Cast, Plot, Trailer and More

سنسنی خیز تھائی ڈرامہ ایک ایسی خاتون کی کہانی پر مبنی ہے جسے حال ہی میں ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ تاہم، اس کی زندگی اس وقت مزید پیچیدہ ہو جاتی ہے جب کوئی اس کے اپارٹمنٹ کے باہر ایک پراسرار باکس چھوڑ دیتا ہے جس میں رقم ہوتی ہے۔

اے ٹائم کالڈ یو (ستمبر 8)

سیریز کی کہانی جون ہی نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار جیون ییو بین نے ادا کیا ہے جو کہ اپنے بوائے فرینڈ کی موت کے بعد غمزدہ رہتی ہے۔

کہانی میں اس وقت تبدیلی آئے گی جب وہ معجزاتی طور پر 1998 میں واپس چلی جائے گی جہاں پر اس کی ملاقات سی ہیون سے ہوگی جس کا کردار آہن ہیو سیوپ نے ادا کیا، جو کہ اس کے بوائے فرینڈ سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے۔

کاسٹل وینیا: نوکٹرنی (28 ستمبر)

Castlevania: Nocturne" - Animated Series Premieres in September

کئی سال پہلے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کاسٹل وینیا کی کامیابی کے بعد ستمبر میں یہ سیریز دوبارہ سے شروع ہورہی ہے جس کا نام کاسٹل وینیا: نوکٹرنی ہے جس کی کل 8 اقساط ہونگی۔

سیریز کی کاسٹ میں زان مِک کلارنِن، سوفی سکلٹن، ناستاسجا کنسکی، رچرڈ ڈورمر اور تھوسو بیدو شامل ہیں۔

جانِ جان (21 ستمبر)

Watch Suspect X | Netflix Official Site

سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بننے والی جانِ جان کی کہانی ایکشن اور رومانس کے گرد گھومتی ہے۔ یہ جاپانی کتاب پر مبنی ہے جس میں دو باصلاحیت افراد جو پرانے دوست ہیں قتل کا معمہ حل کرتے ہیں۔

تاہم فلم میں اس کی کہانی میں اکیلی ماں اپنے پڑوسی کی مدد سے اپنے شوہر کے قتل کو چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔

لو ایٹ فرسٹ سائٹ (15 ستمبر)

’لو ایٹ فرسٹ سائیٹ‘ کی کہانی ہیڈلی اور اولیور کے گرد گھومتی ہے جنہیں نیویارک سے لندن جانے والی فلائٹ کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔

Related Posts