لندن میں میری رہائش یا کسی اور چیز کا کوئی خرچ نہیں۔حریم شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریم شاہ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ لندن میں میری رہائش یا کسی اور چیز کا کوئی خرچ نہیں جبکہ رہائش مجھے ایک دوست نے خوبصورت فرنشڈ اپارٹمنٹ کی صورت میں گفٹ کی ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) سے گفتگو کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ لندن میں لوگوں کیلئے رہائش سب سے مہنگی چیز ہوتی ہے لیکن میرے بہت اچھے اور بہت پیارے دوست نے اپارٹمنٹ تحفے کی صورت میں دیا ہے اور میں وہیں رہائش پذیر ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ لندن میں رہائش سب سے مہنگی ہے لیکن ایک دوست نے اپنی محبت میں فرنشڈ اپارٹمنٹ گفٹ کیا اور میرے ساتھ حالیہ واقعے کے باعث بھی برطانوی حکومت نے مجھے فائیو اسٹار ہوٹل میں جگہ دے دی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میرا لندن میں رہائش سمیت کسی اور چیز پر کچھ خرچ نہیں ہوتا۔ یہاں رہائش کیلئے میری آمدنی معنی نہیں رکھتی۔ میرے تعلقات اور دوستوں کی محبت ہی کافی ہے اور زندگی میں میرے لیے کوئی چیز ضروری نہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ لندن میں باضابطہ طور پر رہائش کیلئے لوگ ترستے ہیں، لوگ لندن میں گھر بنانے کیلئے کئی کئی سال لگا دیتے ہیں لیکن میں یہاں فرنشڈ گھر حاصل کرچکی ہوں۔ میں نہ صرف خوش نصیب ہوں بلکہ پیدا ہی خوش قسمت ہوئی تھی۔

Related Posts