ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے بیگ سے زیورات اور نقدی چھین لئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے بیگ سے زیورات اور نقدی چھین لئے گئے
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے بیگ سے زیورات اور نقدی چھین لئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے بیگ سے زیورات اور نقدی چھین لئے گئے، تفصیلات کے مطابق رات گئے خواتین دوستوں کے ساتھ سیر کے لئے نکلنے والی حریم شاہ کے بیگ سے زیوارت اور نقدی چھین لئے گئے۔

حریم شاہ نے اپنی شکایت تھانہ رمنا میں درج کروائی،واقعہ میں دونوں طرف سے خواتین کے ملوث ہونے پر معاملہ تھانا ویمن کے حوالے کیا گیا،تھانہ ویمن میں حریم شاہ اور دل جانو عائشہ نامی خواتین کے مابین صلح کروا دی گئی۔

خواتین کے مابین صلح نامہ درج کرکے جانے کی اجازت دیدی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق دل جان نامی خاتون عائشہ اور حریم شاہ کے ہمراہ راولپنڈی کے بڑے نجی ہوٹل میں جارہی تھیں۔

راولپنڈی کے بڑے نجی ہوٹل میں ایک اعلیٰ شخصیت سے حریم شاہ کی ملاقات دل جان نامی خاتون نے طے کروا رکھی تھی، ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے طے شدہ رقم پہلے ادا نہ کرنے پر لڑائی جھگڑا ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دل جان نامی خاتون راولپنڈی کے علاقہ بنگش کالونی کی رہائشی ہے، جبکہ یہ خاتون مبینہ طور پر مشہور خواتین کی اعلیٰ شخصیات سے ملاقات میں کردار ادا کرتی ہے۔

Related Posts