مشیر خزانہ حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے
مشیر خزانہ حفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  آج ای سی سی (اقتصادی رابطہ کمیٹی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے  جس کے دوران 5 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ دینے سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔

اکنامک کورآرڈی نیشن کمیٹی (ای سی سی) اجلاس کے دوران ایچ ای سی کو 5 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے ساتھ ساتھ  فضائیہ کے لیے بھی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی توثیق کی جائے گی۔

کراچی الیکٹرک کمپنی (کے الیکٹرک) کےلیے جولائی 2016ء سے مارچ 2019ء تک سہ ماہی ایڈجسمنٹ اور بلوچستان کے زرعی صارفین کے لیے سبسڈی کی توثیق بھی کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی درآمد کرنے کی سمری مسترد کردی گئی جبکہ چینی برآمد کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 16 روز قبل  ہوا جس میں چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے چینی برآمد کرنے پرپابندی لگادی گئی جبکہ چینی درآمد کرنے کی تجویزبھی مسترد کردی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور وزارت صنعت و پیداوار کو چینی کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: ای سی سی میں چینی درآمد کرنے کی سمری مسترد

Related Posts