ای سی سی نے نے چینی درآمد کرنے کی سمری مسترد، برآمد کرنے پر پابندی لگادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Shaikh
Hafeez Shaikh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے چینی درآمد کرنے کی سمری مسترد کردی گئی جبکہ چینی برآمد کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے چینی برآمد کرنے پرپابندی لگادی گئی جبکہ چینی درآمد کرنے کی تجویزبھی مسترد کردی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور وزارت صنعت و پیداوار کو چینی کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یو ٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نایاب، آٹا اوردیگراشیائے خورونوش بھی غائب

ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر کسی سطح پر وزارت صنعت محسوس کرے کہ چینی کی درآمد کی ضرورت ہے تو دوبارہ سمری لائی جائے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق اس وقت ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

Related Posts