حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، 5 نکاتی ایجنڈہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Shaikh to discuss 5-point agenda in ECC meeting today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس کے دوران پانچ نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل واجبات کی تفصیلی سمری پیش کرے گا۔ ایل این جی کی درآمد اوروزارت صنعت و پیداوار چینی کی برآمد کے بارے میں سمری پیش کرے گی۔

اجلاس کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لئے ضمنی گرانٹ سے متعلق سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل پیر کے روز ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت فنانس ڈویژن میں ایک اجلاس ہوا جس میں کامیابی کے ساتھ اہداف کو حاصل کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔عبدالحفیظ شیخ

اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی وزارتوں اور ڈویژنوں کے اہم اقدامات کی تفصیلات شیئر کیں۔

اس میٹنگ میں وزیربرائے توانائی و اقتصادی امور ڈویژن ، چیئر پرسن ایف بی آر اور فنانس ڈویژن کے سیکرٹریز ، وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ اور وزارت تجارت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Related Posts