عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔عبدالحفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔عبدالحفیظ شیخ
عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں ہوسکتا۔عبدالحفیظ شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنائے بغیر کوئی ملک ترقی یافتہ نہیں بن سکتا جبکہ ملک کی ترقی امیر طبقے کی سرمایہ کاری سے مشروط ہے۔

پیس اینڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کوئی بھی ملک تنہا نہیں رہ سکتا، نہ ترقی کرسکتا ہے جبکہ دیگر ممالک سے شراکت داری ایک اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری شراکت داری کے لیے آسانیاں پید کرنا ضروری ہے۔چینی سفیر یاؤ ژنگ

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک کا نجی شعبہ یا امیر طبقہ جب تک سرمایہ کاری سے گریز کرتا ہے، ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔ مسئلہ یہ ہے کہ امیر لوگ اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، انہیں بینکرز کی مدد درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں تو لوگوں کی بجائے پالیسیوں پر نظر رکھیں۔ شخصیات اور وزراء کی بجائے حکومتی پالیسیاں اہمیت کی حامل ہیں جبکہ ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غربت موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہترین دوست ملک چین، ترکی اور سعودی عرب ہیں جبکہ پاکستان کا نجی شعبہ تینوں ممالک میں مارکیٹس دیکھ کر سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ باہر سے سرمایہ کاری لانے کے لیے سازگار ماحول بنیادی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم نے کہا کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا، ورلڈ بینک کے صدر اور آئی ایم ایف نے معاشی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے دوسری قسط کی سفارش کر دی جبکہ برآمد کنندگان کو 200 ارب روپیہ قرضہ آسان قسطوں پر دیا جائے گا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ ،وزیر اقتصادی امور حماد اظہر ، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان و معاشی ٹیم کے دیگر ارکان نے 3 روز قبل پریس کانفرنس کی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے  بتایاکہ وزیراعظم اور معاشی ٹیم نے معیشت کو درست سمت دی۔ انہوں نے کہاکہ اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے ملک کا خزانہ بھرا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کے مؤثر اقدامات سے ملک کی معیشت کو سہارا ملا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

Related Posts