ہیکرز نے کرپٹو صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہیکرز نے کرپٹو صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے
ہیکرز نے کرپٹو صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سنگاپور میں واقع کرپٹو کمپنی کے والٹ سے ہیکرز نے صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرپٹو کمپنی کے والٹ بِٹ کیپ سے صارفین کے 80 لاکھ روپے چوری کرلیے گئے ہیں جس کی تصدیق سوشل میڈیا پر بیشتر کرپٹو صارفین کی جانب سے کی جارہی ہے۔

صارفین کے مطابق اُن کے اکاؤنٹ میں سے فنڈز بغیر کسی سرگرمی کے خودبخود منتقل ہورہے ہیں۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ کارروائی کرنے والا ایک تھا یا پورا گروپ۔ کرپٹو کمپنی کے والٹ سے چوری ہونے والی کرپٹو کمپنیوں میں بائننس، ایتھرم اور ڈائی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ

واضح رہے کہ متاثرہ صارفین کی تعداد کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ سنگاپور میں واقع کرپٹو کمپنی کا دعویٰ ہے اس کے پاس رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 3.6 لاکھ سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب عدالت نے دیوالیہ کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس کے بانی سیموئل بینک مین فرائیڈ کو 25 کروڑ ڈالر کے ضمانتی پیکج پر رہا کردیا۔

ایف ٹی ایکس کے صارفین اور سرمایہ کاروں کو ایک سال تک دھوکے میں رکھنے کے کرپٹو کرنسی انڈسٹری کو ہلا دینے والے فراڈ کیس میں بینکمین فرائیڈ کو گرفتار کیا گیا تھا، جمعرات کو انھیں پہلی بار مین ہٹن کے مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انھیں 25 کروڑ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا۔

ضمانتی پیکج کے مطابق 30 سالہ سابق ایف ٹی ایکس کے بانی کو کیلیفورنیا میں ان کے والدین کے گھر میں نظر بند رہنا پڑے گا، وفاقی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس ضمانتی رقم پر بینکمین کو رہا کیا گیا ہے وہ امریکی تاریخ کے سب سے بڑے ’پری ٹرائل بانڈز‘ میں سے ایک ہے۔

Related Posts