مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ، 2.9 ارب ڈالر موصول

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک سے خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.90 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 6 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.743 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبرمیں خدمات کے شعبے کی برآمدات کاحجم 650 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ نومبر 570 ملین ڈالرکے مقابلے 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران خدمات کے شعبے کی درآمدات میں 16 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوامِ متحدہ، فلسطین پر قابض یہودیوں سے کاروبار کرنے والی 112 کمپنیاں بلیک لسٹ

جولائی تا نومبر خدمات کی درآمدات پر 3.765 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.456 ارب ڈالر تھا۔ نومبر میں 715 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ نومبر کے مقابلے 27 فیصد کم ہے۔

دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں 5 ماہ جولائی تا نومبر سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد کمی سے حجم 291 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 857 ملین ڈالر ریکارڈ تھا۔

Related Posts