گلستان جوہر پوليس مقابلے میں استعمال ہونیوالی کار کا اصل مالک سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulistan-e-Johar encounter: Police identifies owner of the car

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گلستان جوہر میں پوليس مقابلے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ، ملزمان کے زیر استعمال کار کا اصل مالک سامنے آگیا، ملزمان کے خاکے بناکر تلاش شروع کردی گئی۔

گزشتہ روز گلستان جوہر میں پولیس مقابلے سے قبل جدید ہتھیاروں سے لیس ڈاکو جس کار ميں آئے وہ 24 ستمبر کی صبح 8 بجے گلستان جوہربلاک 14سے چھینی گئی تھی۔

گلستان جوہر بلاک 14 کا رہائشی بینک افسر جنید بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرلوٹا ہی تھا کہ جدیدہتھیاروں سے سے لیس 3ملزمان آئے ،جنیدکو کارسمیت اغوا کیا اور کچھ دورجاکرجنیدکو سڑک پر چھوڑ کر کارلے کر فرار ہوگئے ۔

مدعی جنیدنے کارنمبر BMC-291 چھننے کا مقدمہ نمبر691/2020 گلستان جوہر تھانے میں درج کرایا تھا ۔ کار چھیننے والے ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے، مدعی کا کہنا ہے کہ میں نے مزاحمت کی تو انہوں نے میرا سر پکڑا کر جھکا دیا۔

مزید پڑھیں:کورنگی میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، پانچ فرار

مدعی جنید نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مجھ سے پوچھا کار میں ٹریکرہے یا نہیں، میں نے کہا کہ نہیں توملزمان نے مجھے کچھ فاصلے پر چھوڑدیا۔

پولیس نے مدعی جنید کی مدد سے کار چھیننے والے ملزمان کے خاکے بناکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts