حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیا، حفیظ شیخ 

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خزانہ نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
وزیر خزانہ نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے کمیٹی قائم کر دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کادوسرا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وزارت خزانہ کی کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونے کی نوید سنادی ہے۔

وفاقی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ جب پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی تو پاکستان کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی مؤثر مالی پالیسیوں کی وجہ سے بہت کم ہو گیا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت نے بحران کے وقت کفایت شعاری پر عمل کرنے کے لئے اپنے بجٹ کو کم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض لیا نہ ہی کوئی اضافی گرانٹ جاری کی گئی۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ یہ حکومت کی تاریخی کارکردگی ہے کہ کرنٹ کھاتوں کا خسارہ 20 بلین ڈالر سے کم کرکے 3 ارب ڈالر کردیا گیا جبکہ حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کردیئے ہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے عام لوگوں کو نقد رقم دینے کے لئے احساس پروگرام شروع کیا اور پورے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ عوام میں شفاف طریقے سے رقوم تقسیم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور بین الاقوامی مطبوعات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تعریف کی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے 2 سالہ دورِ اقتدار میں ہمیں بد ترین معیشت دی۔بلاول بھٹو

انہوں نے بتایا کہ سیمنٹ کی ملکی فروخت میں 33فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کھادوں اور گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts