ہماری اولین ترجیح عوام، خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan meeting
Imran khan meeting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کے لیے تقریباً 18 ارب روپے تک کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کرلیاہے، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت غریب اور تنخواہ دارطبقےکو مہنگائی سےریلیف کی فراہمی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز ذوالفقار علی خان، وزارت خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن کے وفاقی سیکریٹری، ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اورمہنگائی سے متعلق معاشی ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد وشمارپرغورکیاگیا جبکہ ملک میں مہنگائی پرقابو پانے کے لیے اقدامات اورتجاویزپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق عوام کو یہ ریلیف فراہم کرنے کے 18 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے گھی، دالیں، چاول اور چینی 25 فیصد تک سستی فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹرکیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، 18ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خور و نوش شامل ہوں گی، عام شہریوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی اشیاء ملیں گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام، خصوصاً غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے، غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی لہٰذا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی۔

عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنےسے متعلق وزیرِاعظم کے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھی ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مہنگائی کے حوالے سے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کل کریں گے

Related Posts