ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی میں بہتری آئے گی، رزاق داؤد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Abdul Razak Dawood
Abdul Razak Dawood

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی سے کرپشن ختم کرنے میں مدد ملے گی اور کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

ای کامرس پالیسی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےعبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ای کامرس پالیسی تمام اشتراک داروں کی مشاورت سے تشکیل دی گئی۔ یہ ٹیکسٹائل یا چاول کی پالیسی نہیں، اسکے فوائد بڑے پیمانے پرہوں گے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی کے براہ راست فوائد نوجوانوں کو ہوں گے،ہم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی بہتر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی 22 ارب ڈالر کی ترسیلات 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ان کا کہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالک تشہیر میں اہم کردار اداکرے گی، ای کامرس ڈومیسٹک اور اوورسیز پالیسیز سے ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ،ای کامرس پالیسی کو فروغ دینے کیلئے فون کالز کے ریٹ میں بھی کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فور جی فائیو جی سپورٹڈ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کرنے کیلئے مراعات فراہم کی جائیں گی، پاکستان کی سروسز سیکٹر کی برآمدات سالانہ 5 ارب ڈالر ہیں جو انتہائی کم ہیں ،سروسز سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

Related Posts