کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lock down

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس کے حوالے سے قائم صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ،ٹاسک فورس نے صوبے میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔CM Murad Ali Shah presides over a Provincial Task Force meeting on Coronavirus

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، کور فائیو، رینجرز اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ ہمیں صوبے میں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے، اگر کیسز کی شرح کم ہوئی تو نرمی کرینگے اور اگر کیسز بڑھ گئے تو مزید سختی کرینگے۔

ٹاسک فورس کے ممبران اور ماہرین نے وزیراعلیٰ سندھ کو موجودہ بندش کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا،ٹاسک فورس نے مشورہ دیا کہ ہو سکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹاسک فورس کو جواب میں کہا کہ عید الفطر 13 مئی کو ہوئی اس دن صوبے میں 1232 کیسز تھے، عید کے بعد 19 مئی کو 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ کل 20421 ریکارڈ ٹیسٹ کیے گئے جس میں 9000 صرف کراچی کے تھے، 20421 ٹیسٹ کے نتائج میں 2076 کیسز آئے جو 10.2 فیصد ہے، کراچی میں 16.82 فیصد کیسز آئے ہیں۔ اجلاس میں ٹاسک فورس نے صوبے میں جاری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹاسک فورس کا اجلاس کل دوبارہ اجلاس ہوگاجس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کی صورتحال

Corona in pakistanپاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 131 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 8 لاکھ 90 ہزار 391 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 19 ہزار 987 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 4 ہزار171 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیماری سے صحت یاب بھی ہوئے جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 122 ہوگئی۔کورونا کے 4 ہزار 517مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی اوکا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

NCOC meetingنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز ملک بھر میں جاری کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا ، این سی او سی نے اجلاس میں شادیوں کی تقریبات اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دیدی تھی۔

* این سی او سی کے مطابق یکم جون سے شادی ہالز کو آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔
* شادی کی تقریب میں 150افراد حصہ لے سکیں گے۔
*7 جون سے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
* مزار، سینما گھر، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی۔
* اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔
ہفتہ اور اتوار کو صوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی پابندی بھی جاری رہے گی۔
* ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی۔

Related Posts