عید میلاد النبیﷺ، وفاقی حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید میلاد النبیﷺ، وفاقی حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کا اعلان کردیا
عید میلاد النبیﷺ، وفاقی حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کی گئی۔ کابینہ نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ان بیانات کی بھی سختی سے مذمت کی جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔

وفاقی کابینہ نے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات کی مؤثر نمائندگی کیلئے ہر دستیاب عالمی فورم کے استعمال کا اعادہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذریعے پاکستانی قوم اور امتِ مسلمہ کے تحفظات عالمی برادری تک پہنچائے جائیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ ملک بھر میں 12 سے 19 ربیع الاوّل تک ہفتۂ عشقِ رسول ﷺ منایا جائے گا۔

 حکومت نے دُنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کر لی، ملک بھر میں 12 سے 19 ربیع الاوّل تک عشقِ رسول ﷺ کے 7 ایام منانے کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 12 ربیع الاوّل سے ہفتۂ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ

Related Posts