حکومت کا ملک بھر میں 12 سے 19 ربیع الاوّل تک ہفتۂ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ملک بھر میں 12 سے 19 ربیع الاوّل تک ہفتۂ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ
حکومت کا ملک بھر میں 12 سے 19 ربیع الاوّل تک ہفتۂ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں 12 سے 19 ربیع الاوّل تک ہفتۂ عشقِ رسول ﷺ منایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے دُنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے جامع حکمتِ عملی تیار کر لی، ملک بھر میں 12 سے 19 ربیع الاوّل تک عشقِ رسول ﷺ کے 7 ایام منانے کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، ہفتۂ عشقِ رسول ﷺ کے دوران ملک بھر میں محفلِ میلاد کی مجالس، مذہبی اجتماعات اور مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

علمائے کرام حضورِ اکرم ﷺ کی پاک سیرت، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دعوتِ دین اور حیاتِ مبارکہ کے دیگر پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ حضور ﷺ کے اخلاق و کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

اپنی 63 سالہ زندگی میں رسولِ اکرم ﷺ نے قرآن و سنت کی جو تعلیم دی، اس سے ساری دُنیا آج بھی فیوض و برکات حاصل کر رہی ہے۔ نبئ آخر الزمان ﷺ کی زندگی ہر مسلمان کے دین و دنیا کی کامیابی کیلئے ایک مکمل نمونہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، سبز پرچموں کی بہار

Related Posts