کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، حکومت کی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، حکومت نے کراچی کیلئے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔

نیپرا میں دائر درخواست کے مطابق بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔ ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں چائے کی درآمد میں 5.61 فیصد کی کمی ریکارڈ

اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔

نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔

دوسری جانب ترجمان لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، آج سے چکی آٹے کا ریٹ 160 سے بڑھا کر 170 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔

Related Posts