ملک میں چائے کی درآمد میں 5.61 فیصد کی کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5.61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.61 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

دوسری جانب مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایل این جی، موبائل فونز، کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سویا بین اور پام آئل کی درآمد میں اضافہ ہوا۔

ایل این جی کی درآمدات کا حجم 2.551 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے۔ فروری میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 358 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

Related Posts