حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل کو خراجِ تحسین
حکومت کا ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل کو خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک فوج نے ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشت گردی ناکام بنانا ہماری بہادر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کرنل مجیب الرحمٰن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہید کرنل مجیب الرحمٰن نے اپنے ہم وطنوں کا کل محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بڑی کوشش ناکام بنائی گئی۔ پاک فوج کے شہداء ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں  دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔  فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے قریب ٹانک کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا جسے انٹیلی جنس سے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل میں پاک فوج کے کرنل  شہید ہو گئے

Related Posts