دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید ہو گئے
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے قریب ٹانک کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا جسے انٹیلی جنس سے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا۔

جیسے ہی پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے خلاف فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمٰن شہید ہو گئے۔

فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحے اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا جسے پاک فوج نے قبضے میں لے لیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ  آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

مزید پڑھیں: پشاور میں سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

Related Posts