گوگل نے ہیش ٹیک کے ذریعے سرچنگ کا نیا فیچر متعارف کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نے ہیش ٹیک کے ذریعے سرچنگ کا نیا فیچر متعارف کرادیا
گوگل نے ہیش ٹیک کے ذریعے سرچنگ کا نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلی فورنیا: دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے صارفین کی آسانی کے لیے ‘ہش ٹیگ’ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مواد سرچ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق سرچ انجن پر اب ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کے فیچر کو شامل کرنے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت اب صارفین گوگل پر زیادہ سے زیادہ مواد تلاش کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے آپ کو سرچ کی جانے والی چیزوں  سے متعلق ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہو گا جس کے بعد گوگل اس ہیش ٹیگ سے متعلق تمام تر مواد کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس فیچر کو تمام تر صارفین کے لیے پیش کرنی کی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل چارجنگ کی حیران کن ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی

Related Posts