اچھے بولرز تھوک سے گیند چمکائے بغیر اپنا کام دکھاجا ئیں گے، ثقلین مشتاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اچھے بولرز تھوک سے گیند چمکائے بغیر اپنا کام دکھاجا ئیں گے، ثقلین مشتاق
اچھے بولرز تھوک سے گیند چمکائے بغیر اپنا کام دکھاجا ئیں گے، ثقلین مشتاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر اور دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اچھے فاسٹ بولرز تو اب بھی تھوک سے گیند چمکائے بغیر ہی اپنا کام دکھا جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اچھے بولرز کو ضرورت نہیں کہ گیند پر تھوک لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کؤنسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جبکہ کئی ایک گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کیا جائے گا جس سے کھیل کا رنگ اب بدلہ بدلہ سا دکھائی دے گا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ کرکٹ میں دو فلسفے کام کرتے ہیں، ایک میں تھوک کے ساتھ گیند کی چمک اسپنرز کو بھی چاہیے اور دوسری فلاسفی میں اگر گیند کو تھوک سے نہیں چمکایا جائے گا تو گیند جلد پرانا ہونے کی وجہ سے اسپنرز کو فائدہ ہو گا اور اب اسپنرز کو زیادہ کھلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اسپنرز کو بھی بال پر چمک کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر آپ نے بال کو ڈرفٹ کرنا ہے تو اس کے لیے لازمی طور پر اپ کو چمک درکار ہو گی، شین وارن نے جو بال آف دی سنچری کی وہ بال بھی ڈرفٹ ہوئی تھی لیکن اگر جن اسپنرز نے بال کو ڈپ کرنا ہوتا ہے انہیں چمک کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس وجہ سے انیل کمبلے نے بات کی کیونکہ وہ خود گیند کو ڈپ کرتے تھے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر تھوک سے بال کو نہیں چمکائیں گے تو یہ جلد پرانی ہو جائے گی اور اسپنرز کو فائدہ ہو گا۔49 ٹیسٹ اور 169 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے کہا کہ موجودہ تبدیلیوں اور اسپنرز کو متوقع زیادہ فائدے کی وجہ سے کھیل کا رنگ تبدیل نہیں ہونا چاہیے، یہ عارضی تبدیلیاں ہیں۔

Related Posts