ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں زیورات کی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی ایک اور زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 27 ہزار 300 روپے کی کمی سے گزشتہ ہفتے بھی پاکستانی مارکیٹوں میں سونے کی قدر میں کمی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان میں سونے کی قدر میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، فی تولہ 2600 روپے کی کمی کے ساتھ نئی قیمت 2,09,400 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2,229 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی قیمت اب 1,79,527 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیر کو بین الاقوامی قیمت فی اونس 7 ڈالر بڑھ کر 1,926 ڈالر پر طے ہوئی۔

مزید پڑھیں:خبردار! چائے کا استعمال ان غذاؤں کے ساتھ ہرگز نہ کریں

چاندی کی قیمت بھی 50 روپے فی تولہ کمی سے 2500 روپے فی تولہ ہوگئی۔ 24 قیراط کے 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42 روپے 87 پیسے کمی سے 2143.34 روپے ہوگئی۔

Related Posts