گیلانی کی فتح، اب آگے کیا ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

We have right to provide police protection to our members: Gillani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے جیت کر پی ٹی آئی کے قدموں تلے زمین ہلا دی ہے، ردعمل میں پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ ہم نتیجہ چیلنج کریں گے۔

بالکل ! یہ حق انہیں حاصل ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اپنا مقدمہ پیش کرتے ہوئے کہیں گے کیا ؟ کیا ان کے پاس یہ کہنے کے سوا کوئی آپشن ہے کہ ہماری جماعت ایک کرپٹ جماعت ہے۔

ہمارے ایم این اے اور ایم پی اے ہمیشہ بک جاتے ہیں۔ پچھلی بار بھی بکے تھے اس بار بھی بک گئے لہٰذا ہمیں فاتح قرار دیا جائے۔ ان میں شرم نام کی بھی نہیں پائی جاتی۔ ان کا پورا بیانیہ یہ ہے کہ ہم پاک دامن اور اپوزیشن کرپٹ ہے لیکن بکتے ہمیشہ ان کے پاک دامن ہی ہیں،اس کرپٹ جماعت پر اب پابندی لگنی چاہئے۔

ویسے بھی ان کا کپتان بلوچستان میں عبدالقادر سے 70 کروڑ لے کر اسے سینیٹر بنوا چکا ہے جس جماعت کا لیڈر 70 کروڑ وصول کرتا ہو اس کا ایم این اے یا ایم پی اے کیوں نہیں بکے گا ؟ قومی اسمبلی میں تو ویسے بھی پیسہ نہیں چلا بلکہ پی ٹی آئی ارکان نے اس شرط پر گیلانی کے حق میں ووٹ ضائع کئے ہیں کہ ہمیں اگلے الیکشن میں نون لیگ کا ٹکٹ دلوایا جائے۔

میڈیا میں رپورٹ ہوچکا ہے کہ یوتھیوں نے گیلانی سے بدلے میں ٹکٹ مانگا تو انہوں نے فوراً کہا کہ ہم آپ کو اگلے الیکشن میں ٹکٹ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اس پر ان اراکین نے کہاکہ آپ کا نہیں، نون لیگ کا ٹکٹ چاہئے ۔

یہاں یہ بات ذہن میں رہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی سینیٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی کا پابند نہیں ہوتا۔ وہ اپنا ووٹ اپنی مرضی سے کسی کو بھی دے سکتا ہے۔ اسی لئے یہ ووٹ خفیہ رکھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن کبھی ایکشن نہیں لیتا، صرف پارٹی ایکشن لیتی ہے۔

الیکشن کمیشن تب ایکشن لیتا ہے جب پیسہ وصولی ثابت ہوجائے۔ یہ کیسے ثابت کریں گے کہ گیلانی نے پیسے دئیے ہیں ؟پیسہ تو دیا ہی نہیں گیا۔

ایک ایم این اے ٹکٹ کے بدلے ووٹ دیتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے ؟ ایک آدمی اپنی جماعت سے مطمئن نہیں ہے اور وہ اگلا الیکشن اس کے ٹکٹ پر نہیں لڑنا چاہتا تو یہ کہاں سے غلط ہوگیا ؟ بالفرض ان اراکین کی رکنیت ختم کرا بھی دی جائے تو اگلے الیکشن کے لئے تو یہ نااہل نہیں ہوسکتے۔ ضمنی الیکشن میں یہ پی ڈی ایم کے امیدوار کی حیثیت سے جیت کر واپس آجائیں گے اور مراد سعید کو این آر او دیا کریں گے !۔

Related Posts