فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے کے پاکستانی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: فرانس کے معروف فٹبال سٹار کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم شکل بھی سامنے آگیا۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نامعلوم شخص قمیض شلوار پہن کر کسی عوامی اجتماع میں شریک ہے جس کی شکل فرانس کی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلان ایمباپے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by علیم نور (@idcaleem)

اس ویڈیو کلپ کو idcaleem نامی انسٹاگرام صارف نے کچھ ہفتے قبل شیئر کیا تھا جس کے ابتک ایک کروڑ ویوز اور دس لاکھ سے زیادہ لائکس ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چیئرمین آئی سی سی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے

ویڈیو میں ایمباپے کے ہم شکل شخص کے عقب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی دکھائی دے رہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو اندرون سندھ یا پاکستان کے ہی کسی علاقے کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کا بڑا دلچسپ ردعمل سامنے آرہا ہے، ایک صارف نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے ویڈیو پر کہ ایمباپے نے اپنے فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر جئے سندھ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایمباپے کا لاہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا ہے جبکہ ایک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر چیز کی سیکنڈ کاپی مل جاتی ہے۔

Related Posts