گستاخانہ خاکوں پر فرانس کی ہٹ دھرمی برقرار، مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی، سفارتخانے کی تصدیق
فرانس نے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی، سفارتخانے کی تصدیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیرس: گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جبکہ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے مسلم دشمن بیان اور توہینِ رسالت نہ روکنے کے اقدام پر کویت، قطر اور اردن سمیت متعدد مسلم ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

کئی ممالک نے اپنے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا دیں، جس پر فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے عرب ممالک سے درخواست کی کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔

دوسری جانب گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس کی ہٹ دھرمی جوں کی توں ہے، فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے ایک یان میں بائیکاٹ کے مطالبات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے فرانس کے خلاف بنیاد پرست اقلیت کے حملے قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ خاکوں پرمسلم ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری

Related Posts