کھانے پینے کی چیزیں اور گھریلو اشیاء جراثیم سے پاک کرنے والا الٹراسانک کلینر تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھانے پینے کی چیزیں اور گھریلو اشیاء جراثیم سے پاک کرنے والا الٹراسانک کلینر تیار
کھانے پینے کی چیزیں اور گھریلو اشیاء جراثیم سے پاک کرنے والا الٹراسانک کلینر تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:کھانے پینے کی چیزیں اور گھریلو اشیاء جراثیم سے پاک کرنے والا الٹرا سونک کلینر تیار کر لیا گیا ہے جو کپڑوں کے ساتھ ساتھ پھل اور سبزیاں بھی جراثیم سے پاک کردیتا ہے۔

سونک سوک الٹرا سانک کلینر الٹرا ساؤنڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت فی سیکنڈ 50 ہزار ارتعاش (وائبریشن) اشیاء کو صاف کرنے کے لیےپیدا کیے جاتے ہیں۔آلہ تیار کرنے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ الٹراسونک کلینر جراثیم اور بیکٹیریا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کے مضر کیمیکل اور کیڑے مار ادویات کے اثرات بھی دور کرتا ہے جبکہ اس کا استعمال بھی بہت آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہواوے کے اگلے اسمارٹ فون سے گوگل فوٹوز اور یو ٹیوب غائب

جن اشیاء کے جراثیم صاف کرنا چاہیں، انہیں پانی میں ڈال کر اس میں الٹرا سونک کلینک رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کا سوئچ آن کرکے اسٹارٹ کا بٹن دبایا جاتا ہے۔ یہ مشین پانی بچانے میں بھی بہت مدد کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق عام واشنگ مشین کے مقابلے میں الٹراسونک کلینر سے پانی کا استعمال 400 گنا کم ہوتا ہے۔

الٹرا سونک کلینر بے حد کم بجلی استعمال کرتا ہے۔آلہ واٹر پروف ہے اور کم قیمت پر دستیاب ہے جسے پاکستان سمیت ہر ملک میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس آلے کی مدد سے صفائی کرنے میں بہت کم وقت درکار ہوتا ہے۔ اس طرح وقت کی بچت بھی کی جاسکتی ہے۔ 

اس سے قبل تصویریں اور دستاویزات  کو پی ڈی ایف  اسکین کرنے کی مشہور  ایپ کیم اسکینر (CamScanner)کو گوگل نے میل وئیر(Malware) پائے جانے پر پلے اسٹور سے نکال دیا ۔

اینڈرائڈفون اور ٹیبلٹ پر انسٹال کی جانے والی ایپ اب تک 10 کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جاچکی تھی اور کاسپر اسکائی (kaspersky) نے سب سے پہلے یہ معلوم کیا کہ کیم اسکینر کی مدد سے میل وئیر پھیل رہا ہے۔

مزیدپڑھیں: پی ڈی ایف کی ایپ صارفین کے لیے نقصان دہ، گوگل نے پلے اسٹور سے نکال دیا

Related Posts