ہواوے کے اگلے اسمارٹ فون سے گوگل فوٹوز اور یو ٹیوب غائب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہواوے کے اگلے اسمارٹ فون سے گوگل کی سروسز بشمول یو ٹیوب اور میپس غائب
ہواوے کے اگلے اسمارٹ فون سے گوگل کی سروسز بشمول یو ٹیوب اور میپس غائب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک: ہواوے کے اگلے اسمارٹ فون میں صارفین کو  گوگل کی مشہور سروسز جن میں گوگل میپس (نقشہ جات)، فوٹوز اور یو ٹیوب (ویڈیوز) دستیاب نہیں ہوں گی کیونکہ انہیں ہواوے مکمل طور پر غائب کردے گا۔ 

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے ہواوے کو لائسنس فروخت کرنے پر پابندی کے بعد سے چینی اسمارٹ فون کی بڑی کمپنی اب گوگل کی خدمات سے محروم رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کی مدد سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جائیں گی

ہواوے کے اسمارٹ فون گوگل پلے اسٹور سے بھی محروم رہیں گے اور پلے اسٹور میں جتنے بھی سافٹ وئیر پروگرام یا گیمز ہیں، وہ سب بھی ہواوے صارفین فون پر انسٹال نہیں کرسکیں گے، تاہم اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم سب کے لیے قابل استعمال ہے، اس لیے ہواوے سمیت چین کی کوئی بھی کمپنی اسے اپنے ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون میں استعمال کرسکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے اس مؤقف کے تحت امریکی کمپنیوں پر ہواوے کو اپنی تمام خدمات اور سروسز فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی تھی کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جسے چین نے یکسر مسترد کردیا جبکہ  گوگل نے اپنی ایپ ہواوے کو فروخت کرنے کے لیے امریکی حکومت سے کوئی درخواست کی یا نہیں، اس حوالے سے کمپنی کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا استعمال اس وقت تک جاری رکھنا چاہیں گے جب تک امریکی حکومت اس کی اجازت دے۔ بصورتِ دیگر الگ آپریٹنگ سسٹم بنایا جائے گا۔ہواوے نے  ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے جس میں کمپنی کے اینڈرائڈ سے تعلق پر صارفین کے سوالات  کا جواب دیا جائے گا۔ 

اس سے قبل امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے الرٹ جاری کیا تھا کہ ستمبر میں زمین کے قریب سے290 سے  650 میٹر تک  حجم کا سیارچہ گزرنے والا ہے۔ناسا کے مطابق سیارچہ  14 ستمبر کی شام 7 بج کر 54 منٹ پر زمین سے قریب ترین ہوگا۔

مزید پڑھیں: 14 ستمبر کی شام کو زمین کے قریب سے 650 میٹر حجم کا سیارچہ گزرے گا۔ ناسا

Related Posts