پی ڈی ایف کی ایپ صارفین کے لیے نقصان دہ، گوگل نے پلے اسٹور سے نکال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایف کی ایپ صارفین کے لیے نقصان دہ، گوگل نے پلے اسٹور سے نکال دیا
پی ڈی ایف کی ایپ صارفین کے لیے نقصان دہ، گوگل نے پلے اسٹور سے نکال دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک:تصویریں اور دستاویزات  کو پی ڈی ایف  اسکین کرنے کی مشہور  ایپ کیم اسکینر (CamScanner)کو گوگل نے میل وئیر(Malware) پائے جانے پر پلے اسٹور سے نکال دیا ہے۔

اینڈرائڈفون اور ٹیبلٹ پر انسٹال کی جانے والی ایپ اب تک 10 کروڑ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کی جاچکی تھی اور کاسپر اسکائی (kaspersky) نے سب سے پہلے یہ معلوم کیا کہ کیم اسکینر کی مدد سے میل وئیر پھیل رہا ہے۔

اینٹی وائرس کمپنی کی رپورٹ سامنے آتے ہی گوگل نے کیم اسکینر کے خلاف ایکشن لیا۔ کیم اسکینر کا میل وئیر صارفین کو اشتہارات دیکھنے پر مجبور کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں اشتہارات پر دکھائے گئے سافٹ وئیر کو خریدنے پر مجبور کرتا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: 14 ستمبر کی شام کو زمین کے قریب سے 650 میٹر حجم کا سیارچہ گزرے گا۔ ناسا

میل وئیر صارفین کو خود بخود رجسٹر کر لیتا ہے جس کے بعد ان سے رقم کا تقاضا شروع کردیا جاتا ہے۔ تنگ آ کر صارفین کو کیم اسکینر کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے۔

اس الزام کے جواب میں کیم اسکینر کی آفیشل ویب سائٹ پر وضاحت کے ذریعے صارفین کی تشویش ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کیم اسکینر ویب سائٹ کے مطابق ان کی ٹیم نے ایڈ حب سے اشتہاری ایس ڈی کے(سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کِٹ) سافٹ وئیر میں شامل کردی تھی جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔

کیم اسکینر کا کہنا ہے کہ  مشتبہ کوڈز ہماری سیکورٹی پالیسی سے متصادم ہیں اور ہم نے ایڈ حب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ ہم نے گوگل پلے کی طرف سے غیر مستند تمام تر ایس ڈی کے ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کے بعد نئے ورژن میں آپ کو ایسی کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ 

یاد رہے کہ  ہواوے کے اگلے اسمارٹ فون میں صارفین کو  گوگل کی مشہور سروسز جن میں گوگل میپس (نقشہ جات)، فوٹوز اور یو ٹیوب (ویڈیوز) دستیاب نہیں ہوں گی کیونکہ انہیں ہواوے مکمل طور پر غائب کردے گا۔ 

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے ہواوے کو لائسنس فروخت کرنے پر پابندی کے بعد سے چینی اسمارٹ فون کی بڑی کمپنی اب گوگل کی خدمات سے محروم رہے گی۔

مزید پڑھیں: ہواوے کے اگلے اسمارٹ فون سے گوگل فوٹوز اور یو ٹیوب غائب

Related Posts