بارہ سال تک معدے کے بغیر زندگی گزارنے والی فوڈبلاگر کا انتقال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بارہ سال تک معدے کے بغیر زندگی گزارنے والی بھارتی فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی کا 50 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ بلاگر نتاشا نے 12 سال تک معدے کے بغیر زندگی گزاری۔ بھارتی میڈیا نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ نتاشا ڈِڈی کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے کوکنگ چینل گٹلیس فوڈی کے ذریعے بھارت میں لاکھوں مداحوں کو کھانا پکانے پر ٹپس دیں۔

فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی کا انتقال بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں ہوا جبکہ موت کی خبر ان کے بڑے بھائی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ سام ڈِڈی  نے کہا کہ میری چھوٹی بہن نتاشا جن کو ہم نتو کہتے تھے، گزشتہ 12سال سے معدے کے بغیر زندگی گزار رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپنی 50ویں سالگرہ کے بعد ہی نتاشا کا انتقال ہوگیا۔ اپنے خاندان کی خود سے چھوٹی رکن کے انتقال پر مجھے کتنی تکلیف ہے ، یہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا جبکہ نتاشا کے شریکِ حیات نے بھی سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔

انتقال کی خبر سامنے آنے پر نتاشا ڈِڈی کے مداحوں اور چاہنے والوں نے ان کی ہمت و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور خاتون فوڈ بلاگر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نتاشا کا انتقال ان کیلئے کسی عظیم سانحے سے کم نہیں۔

Related Posts