وزیرِ خارجہ نے سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پورٹل کا آغاز کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fm qureshi talks to media in multan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورٹل کا آغاز ہمارے سمندر پار پاکستانیوں اور مشنز کے مابین فیڈ بیک، شکایات اور تجاویز کیلئے کیا گیا ہے۔

پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے اور فیڈ بیک میں ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں جس کا مقصد ملک سے باہر موجود پاکستانی شہریوں کے مسائل حل کرنا ہے۔

ابتدائی طور پر 5 پاکستانی سفارت خانوں میں وزیرِ خارجہ پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے جن میں بارسلونا، دبئی، جدہ، لندن اور نیویارک کے سفارت خانے شامل ہیں۔ سمندر پار پاکستانی وزیرِ خارجہ پورٹل کی ایپ ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ پورٹل کی ایپ پلے اسٹور اور آئی اوز اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ پورٹل کے آغاز کا مقصد جدید ذرائع مواصلات کے ذریعے پاکستانی سفارت خانوں تک سمندر پار پاکستانیوں کی رسائی یقینی بنانا ہے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ پورٹل کے قیام سے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ابتدائی طور پر 5 مقامات پر پورٹل کی خدمات شروع کردی گئی ہیں تاہم جلد اس کا دائرۂ کار دیگر ممالک تک بھی پھیلایا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل دفترِ خارجہ نے سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری کے دورۂ اسرائیل سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی دورہ نہیں کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے زلفی بخاری کے مبینہ دورہ اسرائیل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ زلفی بخاری نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: دفترِ خارجہ کی زلفی بخاری کے دورۂ اسرائیل سے متعلق افواہوں کی تردید

Related Posts