آٹا سستا ہوگیا، چینی کی قلت بھی نہیں۔عبدالرؤف ابراہیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: اسکرین گریب)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) عبدالرؤف ابراہم نے کہا ہے کہ آٹا سستا ہورہا ہے جبکہ چینی کی قلت بھی نہیں، اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں چیئرمین کے ڈبلیو جی اے عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ چینی کی قلت کا جو تاثر دیا جارہا ہے، وہ غلط ہے۔ ہول سیلر 50 پیسے پر کام کر رہا ہے، 3 روپے ایکس مل اور ڈھائی روپے کرایہ لگتا ہے۔ ہمارے پاس چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔ ہم نے اعلان کیا ہے کہ چینی کی ریٹیل یا سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

ویڈیو بیان میں چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے۔ تاجر برادری ہمہ وقت ہر کام کیلئے حاضر ہے۔ چینی کے ہول سیلرز نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹیل بیس پر چینی جاتی رہے گی، اگر کوئی ہمارا چالان کرنا چاہتا ہے تو وہ نہیں کرسکتا کیونکہ ریٹ یہی ہے۔ آپ لوگ نہ گھبرائیں۔ چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

اپنے ایک اور ویڈیو بیان میں چیئرمین کے ڈبلیو جی اے نے کہا کہ آٹے کے سرکاری نرخ 123روپے فی کلو تھے۔ ہم فلو مل مالکان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے غریبوں کیلئے اقدامات اٹھائے۔ میرا خیال ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی اقدامات اٹھائے اور آتے کی قیمت 123 کی جگہ 115 پر آگئی۔ آج ڈھائی نمبر آٹا 110روپے فی کلو ہوچکا ہے۔

Related Posts