کراچی میں سردی کی پہلی بارش 2 روز بعد ہوگی۔محکمۂ موسمیات کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 2 روز بعد سردی کی پہلی بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات کا اعلان
کراچی میں 2 روز بعد سردی کی پہلی بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمۂ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ شہرِ قائد میں موسمِ سرما کی پہلی بارش 2 روز بعد ہوگی جو 25 نومبر تک جاری رہ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا سسٹم آئندہ روز داخل ہونے والا ہے۔

مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ کراچی اور اس کے قرب و جوار میں ہلکی پھلکی بارش اور بوندا باندی کا سبب بن سکتا ہے جبکہ سردی نے پہلے ہی کراچی میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چل پڑیں، محکمۂ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا کہ سردی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے4 روز قبل اعلان کیا کہ کراچی میں سردی کی جزوی لہر رواں ہفتے شروع ہوچکی ہے جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی، درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں، سردی شدید ہوسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات

شہرِ قائد کے ساتھ ساتھ محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد ہوگا۔ اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی۔ 

Related Posts