کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں شروع، سردی شدید ہوسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں شروع، سردی شدید ہوسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات
کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں شروع، سردی شدید ہوسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں سائبیریا کی ہوائیں چل پڑیں، محکمۂ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سردی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدید ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں سردی کی جزوی لہر رواں ہفتے شروع ہوچکی ہے جو آئندہ ہفتے تک جاری رہے گی، درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ بھی ہوسکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے شمالی علاقہ جات اور دیگر بالائی علاقوں میں موسم سرد ہوچکا ہے، کراچی میں بھی ویسٹرن سسٹم سائبیرین ہوائیں لاچکا ہے، ہر روز خصوصاً صبح اور رات کے وقت سردی شدید ہوگی۔

شہرِ قائد کی خنکی میں اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر گزشتہ روز شروع ہوئی جو رواں ماہ کے تیسرے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 9 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردی اور کورونا، دسمبر سے 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

Related Posts