بجلی کے بل پر سیلز ٹیکس، مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرخزانہ کی تاجروں کے وفد سے ملاقات، بجلی کے بلز پر ٹیکس میں کمی کی یقین دہانی
وزیرخزانہ کی تاجروں کے وفد سے ملاقات، بجلی کے بلز پر ٹیکس میں کمی کی یقین دہانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے بجلی کے بلز پر ٹیکس میں کمی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں مرکزی تنظیم تاجران کا وفد بھی شریک تھا۔

وفد نے بجلی کے بلوں پر لگائے گئے فکس ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا اور جیولرز اور جائیداد کی خرید و فروخت پر لگائے ٹیکسز بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ بجلی کے بلز میں ٹیکس کے نفاذ سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام کیلئے خوشخبری، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاجر رہنما نے بتایا کہ وزیرخزانہ نے30 ہزار کے بجلی بل پر ٹیکس میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہماری جانب سے ٹیکس 6 ہزار روپے سے کم کرکے 3 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک 17 تاریخ کے احتجاج کی کال برقرار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو درخواست کی کہ بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں، امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔

مریم نواز کی ٹوئٹ پر مفتاح اسماعیل نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وزیراعظم نے بھی ہدایت کی ہے کہ چھوٹے تاجر نئے ٹیکس قانون سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

Related Posts