حزب اختلاف مہنگائی سے متعلق جھوٹ کا سہارا نہ لے، شوکت ترین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حزب اختلاف مہنگائی سے متعلق جھوٹ کا سہارا نہ لے، شوکت ترین
حزب اختلاف مہنگائی سے متعلق جھوٹ کا سہارا نہ لے، شوکت ترین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی کے تحت شرح نمو میں اضافے کی جانب جا رہے ہیں۔ لوگوں کو ہم سے امید بندھ گئی ہے ، حکومت نے جو عوام کو خواب دکھائے تھے ان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اپوزیشن مہنگائی سے متعلق جھوٹ کا سہارا نہ لے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اس وقت جو اسٹریٹیجی ہے اس میں غریب کے ساتھ سب کا خیال رکھا جائے گا، مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہے 25 فیصد تو نہیں ہے، اپوزیشن کی جانب سے جھوٹ نہ بولا جائے مہنگائی 25 فیصد نہیں ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے شرح نمو بڑھ رہی ہے۔ نوٹ چھاپ کر مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ مالی خسارے بڑھے اس لیے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے قرضے دینے کا پروگرام بنایا ہے کیوںکہ چھوٹے قرضے دیں تو پروڈکشن بڑھے گی، حکومت نے برآمدات میں جتنے بھی ٹیکس سے ختم کردیے ہیں۔ ہماری نظر برآمدات بڑھانے پر ہے ڈالر چھاپ نہیں سکتے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ گذشتہ سالوں کے دوران زراعت کے شعبے کو بالکل مسترد کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے پیداوار میں شدید کمی واقع ہوئی، جس کی وجہ سے ہمیں 70 فیصد دالیں درآمد کرنا پڑتی ہیں۔ اشیائے خوردونوش درآمد کرتے ہیں، عالمی سطح پر چیزیں مہنگی ہیں ہمیں بھی نقصان ہورہا ہے۔

حکومت پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ کو کریڈٹ دیں آج ہمارے بینک گھروں کے لیے قرضے دینے کو تیار ہیں۔ ہماری ہاؤسنگ انڈسٹری مشکلات کا شکار تھی کیسے ترقی کرسکتے ہیں، عمران خان کو کچھ تو کریڈٹ ددیں بہت سے مسائل پر خصوصی توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری لائیں گے، چینی سفیر سے آج ملاقات ہوئی انہیں بھی کہا برآمدات میں ہماری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کو ایک تقسیم شدہ گھر کے طور پر دیکھ رہا ہوں، شاہ محمود قریشی

Related Posts