آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry's offer of talks to the opposition

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی کامیابی سے جمہوریت ختم اور طالبان حکومت قائم ہوگی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے نفرت میں اندھے ہوکر کچھ نام نہاد لبرلز اسلام آباد کی جانب رواں دواں انتہا پسندانہ مارچ کی حمایت کررہے ہیں۔

یاد رکھیں ایسے مارچ کی کامیابی کا مطلب پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی تماش بینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں : فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پی ٹی آئی تعلقات خراب کردیئے، عمران اسماعیل

پھر بھی مجھے بہت خوشی ہے کہ دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں اور چین کی بیٹری بنانے والی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں لیتھیم بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی، جبکہ بسیں بھی پاکستان میں بنیں گی۔

Related Posts