فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پی ٹی آئی تعلقات خراب کردیئے، عمران اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Sindh Imran Ismail
Governor Sindh Imran Ismail

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم سے متعلق وفاقی وزیرفواد چوہدری کی بات سے ماحول خراب ہوا ہے۔

گورنر سندھ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ دل کھول کے عطیات دیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے،ہماری خواہش تھی کہ شوکت خانم کراچی میں بنے، کراچی سے لوگ علاج کے لئے باہر جاتے تھے، ان کا کہا تھا کہ دنیا میں ایسے ادارے کم ہیں جہاں کینسر کا علاج مفت کیا جا سکے،جب تک کینسر کی آگاہی نہیں ہوگی اس کا علاج ممکن نہیں ہوسکے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف میں کچھ نہیں چل رہا، ایم کیوایم کے رہنمائ خواجہ اظہار الحسن سے کل بات ہوئی تاہم وفاقی وزیرسائنس فواد چوہدری نے جو بات کی اس سے ماحول خراب ہوا تاہم ہمارا اتحاد متاثر نہیں ہوگا۔

اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے بوری بند لاشوں کا دور بھی دیکھا ہے، اسٹریٹ کرائم ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا ہے لیکن اسٹریٹ کرائم کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ہر گلی کے کونے پر پولیس اہلکار کو تعینات نہیں کرسکتے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ جو بھی کراچی میں صفائی کی بات کرتا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی کی صفائی میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے، کچرا اٹھانا کے ایم سی کا کام ہے اسے کرنے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا تھا کہ کراچی میں جلد ایم کیوایم کاصفایا ہوجائے گااوران کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہوگا،جس پر ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے بھ یشدید ردعمل دیکھنے میں آیاتھا۔

Related Posts